ڈنمارک کی ایک عدالت نے آئل ٹریڈنگ کمپنی بنکر ہولڈنگ، اس کے چیف ایگزیکٹو اور ماتحت کمپنی ڈین بنکرنگ پر شام کو تیل فراہم کرنے پر 5.2 ملین ڈالررز کا جرمانہ عائد کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بنکر ہولڈر نے یورپی یونین کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنگ زدہ ملک شام کو تیل فراہم کیا۔
بنکر ہولڈنگ دنیا کی بڑی آئل ٹریڈنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے 2011ء کے یورپی یونین قانون (کہ خانہ جنگی میں مبتلا شام کو تیل فراہم کرنے پر پابندی ہے) کی خلاف ورزی کی ہے۔
172،000 ٹن تیل جس کی مالیت 101 ملین ڈالرز ہے اسے 33 مراحل میں شام کو بذریعہ روس فراہم کیا گیا۔
ہولڈنگ بنکر کے وکیل ہینرک سینڈرز نے صحافیوں کو بتایا کہ عدالت سے مزید وقت مانگا جائے گا تاکہ یہ فیصلہ کیا جاسکے کہ آیا اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کی جائے یا نہیں