تازہ تر ین

اب گھر بیٹھے حجر اسود کا دیدار اور بوسہ دیا جاسکے گا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ یہ انیشیٹیو ڈیجیٹل ایگزی بیشن نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، اسے بوسہ دینے اورمحسوس کرنے کے لیے حقیقی منظر جیسا ماحول فراہم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد ہے کہ جو لوگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود پر نظر ڈالیں تو وہ خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں اور اس حوالے سے اپنا خواب پوراکر سکیں۔ سعودی حکومت فرضی منظر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کر رہی ہے کہ اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے جبکہ حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جا رہے ہیں۔

سعودی عرب نے رواں سال مئی میں حجراسود کی انتہائی قریب سے نئی تصاویرجاری کی تھیں۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لی جانی والی تصاویرمیں حجراسود کےایسے زاویئے سامنے آئے جوپہلے کبھی نہیں دیکھے گئے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain