تازہ تر ین

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس:سیکرٹری سمیت مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے،گزشتہ شب او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے،جہاں ان کا استقبال وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کیا۔

اس موقع پر حسین ابراہیم طحہٰ نے کہا کہ پاکستان نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بہترین کردار ادا کیا ہے اور او آئی سی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

بعد ازاں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ پہنچے جہاں ان کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خوش آمدید کہا اور سیکرٹری جنرل او آئی سی کا منصب سنبھالنے پر حسین ابراہیم طہٰ کو مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی‎  کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے بانی رکن کے طور پر، پاکستان تنظیم کی اقدار اور مقاصد کی پاسداری کے لیے ‏پرعزم ہے۔ ‎

‎ ان کا کہنا تھا کہ ‎پاکستان او آئی سی کو امت کی واحد اور موثر آواز کے طور پر فروغ دینے کے لیے بھی پرعزم ‏ہے، ‎23-22مارچ 2022کو اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل‎  کے48ویں اجلاس کی میزبانی ‏کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یکے بعد دیگرے دو وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاسوں کی میزبانی مسلم امہ کے مقاصد کو آگے ‏بڑھانے کے لیے پاکستان کی سنجیدگی کا ثبوت ہے۔

شاہ محمود قریشی‎  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مختلف او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ باہمی طور پر سائنسی و اقتصادی تعاون کو ‏فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔‎


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain