تازہ تر ین

افغانستان کے صوبے کنڑ میں مشتبہ ڈرون حملہ ٹی ٹی پی رہنما مولوی فقیر محمد محفوظ : غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ

افغانستان کے صوبے کنڑ میں مشتبہ ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو کارکن زخمی ہوئے ہیں تاہم اس حملے میں تنظیم کے اہم رہنما مولوی فقیر محمد محفوظ رہے۔
خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق جمعرات کی شام افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
‘اے ایف پی’ نے ٹی ٹی پی کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ڈرون حملہ کنڑ کے گاؤں چوگام کے ایک کمپاؤنڈ پر کیا گیا اور اس حملے کا نشانہ مولوی فقیر محمد تھے۔ تاہم حملے کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔
حملے سے متعلق اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ کس نے کیا ہے۔
ٹی ٹی پی کے مطابق ڈرون حملے کا ہدف بننے والا کمپاؤنڈ پاکستان کی سرحد پار کر کے آنے والے ٹی ٹی پی جنگجوؤں کا اہم ٹھکانہ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain