تازہ تر ین

برسلز میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی پر پابندی

برسلز میں 26 دسمبر سے تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ آتش بازی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

برسلز میں مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں 26 دسمبر سے تقریبات منسوح کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کرسمس کے موقع پر مارکیٹس بھی جزوی طور پر بند رہیں گی۔

رپورٹس کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات میں سختی کی گئی ہے جبکہ نئے سال کے موقع پر بھی آتش بازی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

دوسری جانب بل گیٹس نے اومیکرون کو دنیا کا سب سے خطرناک اور تیزی سے پھیلنے والا وائرس قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے۔

اس حوالے سے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ جب پوری دنیا اپنے معمولات زندگی پر واپس آرہی تھی اسی وقت اس وائرس نے حملہ آور ہوکر دنیا کو ایک ایسی صورت حال میں ڈال دیا ہے جس میں پابندیاں زیادہ سخت ثابت ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اومیکرون وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو سنجیدہ لینے کی ضروت ہے ۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain