تازہ تر ین

حوثی حملے کا ردعمل، عرب اتحاد کی تازہ کارروائی میں 243 باغی ہلاک

سعودی عرب کی قیادت میں عمل پیرا عسکری اتحادی قوتوں نے یمن کے صوبے مارب میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف مختلف آپریشنز میں 243 باغی جنگجو ہلاک کردیے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے اتحادی افواج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کے صوبے مارب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حوثیوں کے خلاف 42 آپریشن کیے گئے۔

مذکورہ کارروائیوں میں 243 حوثی باغی مارے گئے اور اُن کے زیرِاستعمال 20 فوجی گاڑیاں بھی ناکارہ کردی گئیں۔

اِس سے قبل حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔ میزائل آبادی پر گرنے کی وجہ سے گاڑیوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain