وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوائے جانے کی تعداد اب 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کل کورونا ویکسین لگوائے جانے کی تعداد اب 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔ پنجاب صوبوں میں سب سے آگے ہے جہاں 68% اہل آبادی کو کم از کم 1 خوراک ملی ۔ کے پی میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصدہے ۔ بلوچستان نے دسمبر میں بہت اچھا کام کیا ہے اور ویکسینیشن میں تیزی سے اضافہ کیا ۔