ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی معاونت سے پاکستان کودسمبرکے مہینے میں کورونا ویکسین کی 15 ملین مزیدخوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت سے کورونا ویکسینز کی 15 ملین مزید خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی بی کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے پاکستان کی 5 سو ملین ڈالر کی امداد کر رہا ہے جس سے 3 کروڑ 5 لاکھ افراد کے لیے ویکسین کی خریداری عمل میں لائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ 24 دسمبر کو ای ڈے بی کی جانب سے توانائی کے شعبے کی بہتری اور استحکام کے لیے 30 کروڑ ڈالرز قرض موصول ہوا تھا۔