تازہ تر ین

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج نے ایل اوسی اور عالمی سرحد پر 85سو بنکر بنالیے

لاہور(حسنین اخلاق)بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ 8500 سے زائد زیر زمین بنکر تعمیر کرلئے۔بی جے پی حکومت نے جموں، کٹھوعہ اور سامبا اضلاع میں سرحدی باشندوں کےنام پر 14,460 انفرادی اور کمیونٹی بنکروں کی تعمیر کو منظوری دی۔تمام بنکرز کنٹرول لائن پر واقع انٹرنیشنل بارڈر پر پونچھ اور راجوری گاو¿ں کے ساتھ واقع سرحدی دیہاتوںمیں بنائے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 9905 بنکروں میں سے 8444 انفرادی اور 1461 کمیونٹی بنکروں پر کام بھارتی وزارت داخلہ کی طرف سے منظور شدہ فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے عمل میں لایا گیا۔ اب تک تقریباً 8500 بنکر مکمل ہو چکے ہیں اور باقی بنکر تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں، جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر حکومت فیز II میں مزید 15000 کمیونٹی اور انفرادی بنکروں کی منظوری کے لیے جلد ہی مرکز سے رجوع کرے گی۔ حکام نے بتایا کہ یہ تمام بنکر آئی بی اور ایل او سی سے صفر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پرتعمیر کئے گئے ہیں اوربھارتی حکام نے ایک بار پھر عالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے ان بنکرز کو پاکستان کی طرف سے گولہ باری اور فائرنگ کی صورت میں سرحدی باشندے پناہ کے نام پر تعمیر کیا ہے ۔ بنکر کا تکنیکی ڈیزائن جنگ میں اکثر استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا مقابلہ کرتا ہے۔ بھارتی حکام نے خود اعتراف کیا ہے کہ اگرچہ اس سال 25 فروری کو بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحدوں پر امن برقرار رکھنے کے لیے ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد جموں و کشمیر میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران جنگ بندی کی کوئی بڑی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ جاریکردہ بھارتی اعداد و شمار کے مطابق اس سال جموں و کشمیر میں سرحد پر ہونے والی خلاف ورزیوں اور ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں سب سے کم ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کی پاکستان کے ساتھ 3,323 کلومیٹر لمبی سرحد ہے جس میں سے 221 کلومیٹر انٹرنیشنل بارڈر اور 740 کلومیٹر ایل او سی جموں و کشمیر کے ساتھ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain