محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے چوہنگ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 30 ہزار لٹرشراب سے بھرا کنٹینر پکڑ لیا ہے۔ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی کے احکامات اور ای ٹی او فیصل سندھو کی ہدایت پرانسپکٹر سید قمر حسن زیدی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے چوہنگ کے علاقے میں ناکہ بندی کر کے ٹینکر نمبرایس ڈبلیو این،398کو روکا۔جس کو چیک کیا گیا تو اس میں سے 30 ہزار لیٹر شراب برآمدہوئی ہے۔ایکسائز ٹیم نے ملزم محمد آصف کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔پولیس نے شراب سے بھرا کنٹینر قبضے میں لے کر کے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی جی ایکسائز رضوان اکرم شیروانی نے انسپکٹر سید قمر الحسن زیدی اوران کی ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز کا موت کے سوداگروں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہیگا۔
