کراچی:پاکستان مسلم لیگ ن کارسازہائوس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ
مفتاح اسماعیل قیادت سے ناراض ہوکر مستعفی ہوگئے، ذرائع
مفتاح اسماعیل نے ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پرپارٹی سے استعفیٰ دیا، ذرائع
کراچی:پاکستان مسلم لیگ ن کارسازہائوس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ
مفتاح اسماعیل قیادت سے ناراض ہوکر مستعفی ہوگئے، ذرائع
مفتاح اسماعیل نے ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پرپارٹی سے استعفیٰ دیا، ذرائع
لاہور میں ماں بیٹی سے رکشا ڈرائیور اور ساتھی کی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق دونوں ماں بیٹی کا طبی معائنہ جناح اسپتال لاہور سےکرایا گیا، رپورٹ میں دونوں سے زیادتی اور زبردستی کے دوران ان کے جسموں پر متعدد زخموں اور خراشوں کے نشانات کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔
پولیس کاکہناہےکہ ڈی این اے کے نمونے بھی فارنزک لیب بھجوا دیے گئے ہیں، ملزموں میں رکشا ڈرائیور عمر اور منصب شامل ہیں۔
ملزمان نے زیادتی کے بعد خواتین سے 5 ہزار روپے بھی چھین لیے تھے، پولیس کا کہنا ہےکہ خواتین نے رکشےکا نمبر نوٹ کیا جس کی مدد سے دونوں ملزمان گرفتار ہوئے، پولیس نے ان کا رکشا بھی قبضے میں لے رکھا ہے۔
دوسری جانب لاہورمیں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ماں بیٹی سے زیادتی کے ملزموں کی شناخت پریڈ کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزموں کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھجوا دیا ۔
ملزمان کو چہرے ڈھانپ کر سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا، پولیس نےشناخت پریڈ کرانے کے لیے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نےاستدعا منظور کرتے ہوئے ملزموں کو 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
پولیس نےمتاثرہ خواتین کی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کیں، تفتیشی افسرنےعدالت کو بتایاکہ میڈیکل رپورٹ میں ماں بیٹی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔
نیویارک: ایک سادہ سی اختراع کے بعد روایتی پینڈولم سے مصوری کے نمونے بنائے گئے ہیں اور اب یہ مشین ’پینڈولوز‘ کے نام سے فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔
پینڈولوز بنانے والوں نے اسے اکیسویں صدی کی مصوری قرار دیتے ہوئے آرٹ، جیومیٹری اور سائنس کا ملاپ قرار دیا ہے۔ اس میں مخصوص انداز سے حرکت کرنے والے پیںڈولم کے سروں پر قلم لگا کر ان سے ڈرائینگ اور ڈجیٹل آرٹ کے نمونے بنائے جاسکتے ہیں جس کی کئی حیرت انگیز ویڈیو پوسٹ کی گئی ہیں۔
اس میں اسٹیم، یعنی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور ریاضی کے تمام پہلو شامل ہیں جسے ڈجیٹل عہد میں تیار کیا گیا ہے۔ اس میں دو اقسام کی بیضوی حرکات ہوتی ہیں۔ یہ بیضوی حرکات کسی موٹر یا مشین کی وجہ سے نہیں بلکہ حرکی توانائی، ثقل اور رگڑ (فرکشن) کے اصولوں کے تحت حرکت کرتے ہیں اور خوبصورت ڈیزائن تشکیل پاتے ہیں۔
اس میں مختلف وزن والا لمبا پینڈولم ہے جس میں ڈسک کی طرح مختلف وزن لٹکا کر اس کے حرکت کو قابو کیا جاسکتا ہے۔ دوسرا پینڈولم چھوٹا ہے جسے ڈیفلیکٹر کا نام دیا گیا ہے جو پہلے پینڈولم کے نیچے لگتا ہے۔ جب اس کےسرے پر قلم لگا کر اس کے نیچے کاغذ کے نیچے رکھا جاتا ہے تو ہلکی سی جنبش سے یہ خوبصورت اور مختلف اقسام کی اشکال بنانے لگتا ہے۔
اسے ڈاکٹر ڈیل رورابوغ نے بنایا ہے جو آر ڈی ون اسٹوڈیو نامی ادارے کے بانی بھی ہیں۔ ان کی ایجاد فطرت میں موجود قدرتی ڈیزائن کی نقل کرتی ہے۔ جن میں کہکشاؤں کے ڈیزائن، مکڑی کے جالے، سمندری جانوروں کے خول اور ذیلی ایٹمی ذرات کی حرکات شامل ہیں۔
اس طرح پینڈولوز اسکول، دفتر اور دیگر کئی مقامات پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آئی پیڈ کے پین سے بھی یہ خوبصورت تصاویر بناسکتا ہے۔ اس کا اولین سادہ ماڈل اس سال نومبر سے برائے فروخت ہوگا جس کی قیمت 299 ڈالر رکھی گئی ہے۔ تاہم 25 ڈالر سے پینڈولوز کی بنائی ہوئی پانچ ڈرائنگ خریدی جاسکتی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یادگار قائداعظم پر نیم عریاں فوٹو شوٹ میں موجود لڑکے کو گرفتارکرلیا گیا۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصاویر وائرل ہو ئیں تھی جس میں لڑکی اور لڑکے نے نیم عریاں لباس پہن رکھا تھا جبکہ یہ تصاویر اسلام آباد کے یادگار قائد اعظم کے مقام کی تھی۔
سوشل میڈیا صارفین نے نیم عریاں لباس میں فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کی تھی اور کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا اور اب پولیس نے تصاویر میں موجود لڑکے کو گرفتارکرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا نام ذوالفقار اور لاہور کا رہائشی ہے اور ٹیم نے ملزم کو لاہور سےگرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آج رات تک پولیس ملزم کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔
ایک وقت تھا جب فیس بک کی ایپ کے اندر ہی صارفین دوستوں کے ساتھ چیٹ کر سکتے تھے لیکن کمپنی نے بعد میں اس فیچر کو الگ کر دیا اور صارفین کو میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور استعمال کرنے پر مجبور کیا۔
اس پالیسی کے بعد بہت سے لوگ فیس بک ایپ اور میسنجر کو الگ الگ استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ فیس بک نے تسلیم کرلیا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اپنا فیصلہ واپس لینے اور آڈیو، ویڈیو کالز کو اس کی مرکزی ایپ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو صارفین اپنے فیس بک دوستوں کو ویڈیو یا وائس کال کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ہی مرکزی فیس بک ایپ کے ذریعے ایسا کرسکیں گے۔
تاہم اگر وہ چیٹ کرنا چاہتے ہیں تو بظاہر انہیں اب بھی میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
فیس بک کے ڈائریکٹر آف پروڈکٹ برائے میسنجر کونر ہیس نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں پہلے امریکا میں منتخب چند صارفین کے لیے کی جا رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس فیچر کو دنیا کے دیگر صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
پاکستان کے معروف فیشن ہاؤس کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے برانڈ کی تشہیر کے دوران بلاک بسٹر بولی وڈ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
فیشن برانڈ ّلجوانتیٗ کی جانب سے حال ہی میں ’خوش‘ نامی برائیڈل کوچیور متعارف کرایا گیا تھا، جس کی تشہیری مہم میں عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور کو دکھایا گیا تھا۔
تشہیری مہم کے سلسلے میں فیشن برانڈ نے ایک مختصر دستاویزی فکشن فلم بھی جاری کی، جس میں 1554 کے دور کے بادشاہوں اور شہنشاہوں کے فیشن کو دکھانے کی کوشش کی گئی۔
تشہیری مہم کے دوران عائزہ خان کو شہزادی جب کہ ان کے شوہر دانش تیمور کو شہزادے کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
برائیڈل کوچیور کی تشہیری میں جہاں دونوں اداکاروں کے انداز کو سراہا گیا، وہیں ان پر دپیکا پڈوکون اور شاہد کپور کی معروف فلم ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کرنے کا الزام بھی لگایا جا رہا ہے۔
فیشن ہاؤس کے برانڈ ’خوش‘ ویڈنگ میگزین کے انسٹاگرام پر جب عائزہ خان اور دانش تیمور کے مذکورہ انداز کی تصویر شیئر کی گئی تو لوگوں نے ان پر کاپی کرنے کا الزام لگایا۔
مذکورہ تصویر کے علاوہ دونوں اداکاروں کو بولی وڈ فلم کے سین میں تشہیری دستاویزی فلم میں بھی دکھایا گیا۔
دونوں اداکاروں نے ’پدماوت‘ فلم کے شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے رومانوی سین کو کاپی کیا ہے۔
پاکستانی اداکاروں کے شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز اور ’پدماوت‘ کی مناظر میں کافی مشابہت ہے۔
’پدماوت‘ میں بھی شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون نے مغل بادشاہ کے دور کا فیشن ایبل لباس پہن رکھا ہے جب کہ عائزہ خان اور دانش تیمور بھی 15 ویں صدی کے فیشن سے مشابہہ لباس کی تشہیر کرتے دکھائی دیے۔
عائزہ خان اور دانش تیمور کی جانب سے ’پدماوت‘ کے انداز کو کاپی کیے جانے پر بعض لوگ ان پر تنقید بھی کر رہے ہیں، تاہم زیادہ تر لوگ ان کی تعریفیں کرتے دکھائی دیے۔
کراچی: ایک سال پرانا پاکستانی اسٹارٹ اپ ’ بازار ‘ 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
ٹیک کرنچ کی ایک رپورٹ کے مطابق’ بازار ‘پاکستان میں تاجروں کے لیے بزنس ٹو بزنس مارکیٹ پلیس بنا رہا ہے اور ان کی بُک کیپنگ کو ڈیجیٹل کرنے میں بھی مدد کر رہا ہے۔
’بازار‘ نے بتایا کہ اس نے جنوبی ایشیائی مارکیٹ میں سیریز اے راؤنڈ میں 30 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے اس سیریز اے فنانسنگ راؤنڈ کی قیادت سلیکون ویلی میں قائم ابتدائی مرحلے کے وی سی ڈیفی پارٹنرز اور سنگاپور میں قائم ویو میکر پارٹنرز نے کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے راؤنڈ میں اینٹلر ، کریم ، اینڈیور ، گم روڈ ، لنکڈ اور نوٹیشن کے موجودہ اور سابقہ لیڈرز کے ساتھ ساتھ نئے سرمایہ کاروں اکرو کیپیٹل ، جاپان کا سیسن کیپیٹل ، متحدہ عرب امارات کا زین کیپیٹل اور بی اینڈ وائی وینچر پارٹنرز اور موجودہ سرمایہ کار انڈس ویلی کیپیٹل ، گلوبل فاؤنڈرز کیپیٹل ، نیکسٹ بلین وینچرز اور الٹر گلوبل نے بھی حصہ لیا۔
’بازار‘ کا بزنس ٹو بزنس مارکیٹ پلیس فی الحال کراچی اور لاہور میں سروسز فراہم کر رہا ہے جب کہ اس کی ایزی کھاتا سروس ملک بھر میں موجود ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی نے افغانستان میں یوکرین کا طیارہ ہائی جیک کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم یوکرین کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔
روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس کی ایک رپورٹ کے مطابق یوکرین کے نائب وزیر نے بتایا کہ یوکرین کا طیارہ مسافروں کے افغانستان سے انخلا کے لیے کابل پہنچا تھاجس کے بعد مسلح ہائی جیکرز طیارے کو گزشتہ روز کابل سے ایران لے گئے۔
نائب وزیر کے مطابق ہائی جیک کیےگئے طیارے میں یوکرین کے باشندوں کے بجائے دیگر شہری بھی سوار ہیں۔
نائب وزیر نے کہاکہ انخلاکی ہماری اگلی 3کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوسکی ہیں کیوں کہ ہمارے لوگ ہوائی اڈے میں داخل نہ ہوسکے ہیں۔
روسی میڈیاکے مطابق نائب وزیر کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ طیارہ اب کس حالت میں ہے اور اسے ہائی جیکرز سے آزاد کرانے کے لیے کیا کوششیں کی جائیں گی۔
دوسری جانب یوکرین کی وزارت خارجہ نے طیارہ ہائی جیک کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ یوکرین کا طیارہ شہریوں کو نکالنے کے لیےکابل بھیجا گیا۔
اسلام آباد: اسد عمر نے یکم ستمبر سے 17 سال کی عمر کے طلبہ کی ویکسینشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے 30 ستمبر کے بعد فضائی سفر نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی مکمل ویکسی نیشن کرانے والے پاکستان آسکیں گے، اس کے علاوہ 15 ستمبر کے بعد موٹرویز پر سفر کے لیے کم ازکم ایک ڈوز لازمی درکار ہوگی جب کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاوسز میں بھی 30 اگست سے 30 ستمبر کی پابندیاں لاگو ہوں گی۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں 89 فیصد اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے تاہم 31 اگست کے بعد اسکولوں میں آنے والے بچوں کے ٹرانسپورٹ عملے کیلئے ویکسینیٹڈ ہونا لازم ہے، اس کے علاوہ 17 سال یا اس سے اوپر عمر کے طلبہ 15 ستمبر تک ویکیسن لازمی لگوائیں۔
اسلام آباد : (شمیم محمود ) افغانستان میں طالبان کی حکومت سنبھالنے کے بعد ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اور انڈیا (ٹاپی) منصوبہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ۔
حکومتی ذرائع کے مطابق افغانستان میں صورتحال واضح ہونے تک تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنا مشکل ہے۔
حکومت نے سپریم کورٹ کو ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبے کو 2023 تک مکمل کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر یہ منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق منصوبہ جاری رکھنا مشکل ، ذرائع
حکومت ترجیحی بنیادوں پر منصوبے کی تکمیل کیلئے کام کر رہی ہے: حماد اظہر
ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان اور انڈیا منصوبہ2023 تک مکملہونا ہے، ایک دہائی سے تاخیر کا شکار ہے۔
Error 403: The request cannot be completed because you have exceeded your quota..
Domain code: youtube.quota
Reason code: quotaExceeded