شکایت لیکر جانیوالی اداکارہ دعا چودھری پر ڈی ایس پی اچھرہ کابدترین تشدد

لاہور: ضیا شاہد ریپڈ فورس سٹیج کی دنیا کو چھوڑ کر شرافت کی زندگی گزارنے کا خواب دیکھنے والی دعا چوہدری کو مبینہ شریف شوہر نے دربدر کردیا ، مجھ سے جعلی نکاح کیا، 3 دفعہ اسقاط حمل کروائے بدترین تشدد کا نشانہ بناتا رہا ، ذہنی مریضہ بنانے کیلئے مختلف ادویات دیتا رہا، جمع پونجی اور سازوسامان لیکر گھر سے بے گھر کریا ، تھانے گئی تو انصاف دینے کی بجائے ڈی ایس پی اچھرہ نے لائٹ بند کروا کر بد تریں تشدد کا نشانہ بنوایا۔

دعا چوہدری کا کہنا ہے کہ انکے شوہر کے با اثر ہونے کیوجہ سے میری کہیں بھی کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ متاثرہ اداکارہ کی چیف جسٹس پاکستان ، وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف اور جانی تحفظ کی اپیل۔

ایس ایچ او مناواں اور اے سی عظیم شوکت کےبھائی سلمان شوکت نے پہلے شوہر سے طلاق دلواکر مجھ سے شادی کی اور مجھے سٹیج اداکاری پر لگا دیا۔

  ایس ایچ او یاسر عباس نے میرے کپڑے پھاڑ ے ، متاثرہ اداکارہ دعا چوہدری کی انصاف کی اپیل۔

افغانستان میں امریکہ نے اخراجات کی مد میں 2.26 کھرب ڈالر خرچ کیے، کوسٹ آف وار رپورٹ

لاہرر: (حسنین آخلاق ) افغانستان پر 2.26 کھرب ڈالر جبکہ افغان ھکومت پر اب تک 2 لاکھ 36 ہزار کروڑ روپے خرچ کئے گئے، امریکہ کوسٹ آف وار رپورٹ

جنگ لڑنے کے کل اخراجات 815.7 بلین ڈالر  رہے ۔ بڑے پیمانے پر قوم کی تعمیر کے نام پر 2002 سے اب تک واشنگٹن نے 88 ارب ڈالر افغان فوج اور پولیس فورسز کی تربیت ، سازوسامان اور فنڈنگ کیلئے تعمیراتی منصوبوں ، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے جیسے ڈیموں اور شاہراہوں پر مزید 36 ارب ڈالر خرچ کیے گئے ، سپیشل انسپکٹر جنرل تعمیر نو برائے افغانستان کے تازہ ترین اعداد وشمار۔

واشنگنٹن نے 88 ارب ڈالر افغان فوج، پولیس کی تربیت ، سازوسامان کیلئے خرچ کیے گئے ، کل اخراجات 815.7 بلین ڈالر رہے۔

تعمیراتی منصوبوں ، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے پر 36 ارب ڈالر مزید خرچ کیے ، افغان حکومت کیلئے 2 لاکھ 36 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے : اعدادوشمار

بھارتی فوج افغانستان آئی تو انجام بُرا ہوگا طالبان کی دھمکی

بھارتی فوج افغانستان آئی تو انجام بُرا ہوگا طالبان کی دھمکی
افغان طالبان کی بھارت سنگین نتائج کی دھمکی

امریکہ نیٹو کا افغانستان میں حشر بھارت کے لیے کھلی کتاب ہے طالبان ترجمان
فوج افغانستان آئی تو اُس کا انجام بُرا کریں گے

امریکہ بےوقوف بھارت کو آگ میں جھونک کر خود بھگ رہا ہے
بھارت کا افغانستان میں گینونا کردار دن بدیں کھولتا جارہا ہے
بھارت کی افغانستان میں سرمایہ کاری پاکستان کے کہلاف تھی

کراچی میں دہشت گردی، منی ٹرک میں بم دھماکے میں 9 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ کے قریب  منی ٹرک میں بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مواچھ گوٹھ میں دھماکے کا نشانہ بننے والا خاندان شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا کہ اس پر بم سے حملہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منی ٹرک والے نے بلدیہ پریشان چوک سے ایک فیملی کوبھٹایا تھا۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کے معائنے کے بعد بتایا کہ دھماکا سلنڈر سے نہیں بلکہ بم سے کیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے سے ٹرک کی باڈی پر چھروں اور نٹ بولٹ کے کافی نشانات پائے گئے ہیں جو بم میں استعمال کیے گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے۔

قبل ازیں ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے ابتدائی طور پر منی ٹرک میں دھماکے کو سلنڈر دھماکا قرار دیا تھا۔

افغان صدر کا طالبان کیخلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان

قوم سے اپنی ویڈیو پیغام ميں اشرف غنی نے کہا کہ افغان افواج کو متحرک کرنا پہلی ترجيح ہے جبکہ خونريزی روکنے کے ليے سياسی رہنماؤں اور عالمی شراکت داروں سے مشاورت جاری ہے۔

افغان صدر نے کہا کہ لڑائی کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کی جائے گی۔ افغانوں پر جنگ مسلط کرنے کی اجازت نہيں ديں گے۔

دوسری جانب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل سے صرف 40 کلومیٹر دور ایک سڑک پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان 20صوبوں پر پہلے ہی قابض ہوچکے ہیں

ترکی میں روسی فوج کا فائر فائٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک

انقرہ: ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے آپریشن کے دوران روسی فوج کا فائر فائٹنگ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا فائر فائٹنگ طیارہ Be-200 ترکی کے جنگلات میں آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارے میں پائلٹ سمیت روسی فوج کے 5 اہلکار اور 3 ترکی شہری موجود تھے۔ ترکی شہری جنگلات میں لگی آگ کی نشاندہی کے لیے روسی عملے کی مدد کر رہے تھے۔ روسی فوج کے مطابق طیارہ جنوبی ساحلی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

تاحال طیارہ گرنے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ روسی فوج اور ترک حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے شکار طیارے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ایک ملٹری طیارہ اور ہیلی کاپٹر استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کے جنگلات میں دو ہفتے سے خوفناک آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک 250 مقامات پر آگ بجھائی جا چکی ہے جس کے لیے غیر ملکی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد لی جارہی ہے۔

صدر کی جانب سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کے لیے 10،10 لاکھ کے کیش ایوارڈ

کراچی: ٹو کیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی ایتھلیٹس نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق دوران ملاقات صدر پاکستان نے جولین تھرو میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب کو عمدہ کارکردگی پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بطور ستائش 10،10 لاکھ کے کیش ایوارڈ بھی دیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، پی ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل کرنل(ر) آصف زماں، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی موجود تھے،ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے صدر پاکستان کو مستقبل کی منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے دونوں ایتھلیٹس کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا، ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری کو بھی پانچ لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

بنگلہ دیش سمیت 15ممالک پاکستان کی سی کیٹیگری میں شامل

پاکستان نے کرونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلہ دیش سمیت 15ممالک کو سی کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں کرونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس میں کیٹیگری سی میں موجود ممالک کے علاوہ تمام ممالک کو کیٹیگری بی میں رکھا گیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق نظر ثانی شدہ فہرست کو تمام تر متعلقہ پروٹوکولز کے ساتھ فور  نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔ 15 ستمبر 2021 کو اس پالیسی پہ نظر ثانی کی جائے گی۔

مندرجہ ذیل ممالک کو کرونا وباء کے تیز پھیلاؤ، روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے کیسز اور کم ویکسین کی شرح کی بنیاد پہ کیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔

PAKISTAN-ECONOMY-AVIATION-AIRPORT-ISLAMABAD

کیٹیگری سی ممالک کی تعداد کم کرکے 26کر دی گئی

مختصر دورانیہ کے ویزے پہ کیٹیگری سی ممالک میں سفر کرنے والے پاکستانیوں کو کسی رکاوٹ بغیر واپس سفر کی اجازت ہوگی۔

دیگر 14 ممالک میں ایکواڈور، گوئیٹے مالا، انڈونیشیا، ایران، عراق، لبیا، میکسیکو، مراکش، میانمار، نمیبیا، نیپال، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور تیونس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جون کے وسط میں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی ممالک کی تعداد 38 سے کم کرکے 26 کر دی تھی

بارہ سال کی عمر میں والدین سے بچھڑنے والہ لڑکا بائیس سال بعد لواحقین کو مل گیا

ماں کی دعاوں کا کرشمہ

بارہ سال کی عمر میں والدین سے بچھڑنے والہ لڑکا بائیس سال بعد لواحقین کو مل گیا

طویل جدائی کے بعد وارثان سے ملاپ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گے

گاوں کے نوجوانوں و دیگر مکینوں کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا

بوڑھی والدہ و خاندان کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا

بائیس سال بعد واپس گھر لوٹنے والے شخص کی خوشی میں گاوں کے لوگوں نے مرکزی مسجد میں پیسے دے کر مبارکباد کے اعلانات کروانے کا سلسلہ جاری

تفصیل کے مطابق بوریوالہ کے نواحی گاوں چک نمبر 307 ای بی ڈوگراں والہ کے رھائشی زمییدار عبدالعزید بھٹی کا بارہ سالہ بیٹا محمد یونس عرف باو بائیس سال قبل 1999 میں بسلسلہ روز گار بھینس کالونی کراچی گیا جہاں وہ دیہہ ھذا کے رھائشی ڈوگر برادری کے کاروباری شخص حاجی مختار احمد ڈوگر سابقہ وائس چیرمیں کے بھانہ میں ملازمت کرنے کے دوران اچانک کہیں غائب ھو گیا اور کا الزام حاجی مختار ڈوگر گروپر لگتارھا جبکہ دوسری طرف وہ اپنے گھر بار اور علاقہ کی نا آشنائی کے باعث انسانوں کے سمندر کراچی شہر میں بے یارو مدگار دربد کی ٹھوکریں کھاتا رھا اس عرصہ میں وہ مختلف مقامات پر محنت مشقت کرتا رھا اور عرصہ کے دوران شجاع آباد ملتان سے روزگار کے لیے کراچی گئے افراد سے تعلق بن گیا اور وہ اکٹھے ایک ہی جگہ کام کرنے کے دوران اس نے گھر والوں اور علاقہ کے متعلق بچپن کی چند نشانیاں بتائی اور چند روز قبل گزرنے والی عید پر ان کے ساتھ شجاع آباد آگیا اور ان کے ساتھ گزشہ روز وہ کسی شخص سیے ملنے وھاڑی کے کسی گاوں آئے ھوئے تھے کہ شجاع آباد واپس جاتے ھوئے اتفاقاؐ وھاڑی کے قریب کسی کسان تنظیم کا جلسہ ھو رھا تھا جس میں ضلع وھاڑی کے طول عرض سے دیہاتی لوگ آئے ھوئے تھے اور لاوڈ سپیکر چل رھا تھا کہ ان میں سے کسی شخص نے گاڑی روک کر اس سپیکر کے ذریعے اعلان کروایا کہ یونس عرف باو ولد عبد العزیز جوکہ صرف اپنا نام و ولدیت اور 7 چک نامی گاوں جانتا ھے مذکورہ شخص کے متعلق کوئی جانکاری رکتھا تو سٹیج پر اطلاع دے جس پر دیہہ ھذا کے میکن شیرا ڈھڈی نامی زمیندار نے اس کو مل کر اس وارثان کے متعلق معلومات فراھم کرکے اس کے گھروالوں کو فون کر کے اطلاع دی ۔ واضع رھے کہ اس بائس سالہ طویل جدائی کے دوران اس کا والد محترم وفات پاگیا والدہ و دیگر بہن بھائیوں کو طویل جدائی کے بعد اچانک مل جانے کے موقع پر والدہ اور بیٹے کی ملاقات کے رقت آمیز منظر دیکھے گئے۔ اس موقع پر اھل دیہہ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور خوشی میں گاوں کی مسجد کو پیسے دے کر مبارکباد کے اعلانات کروائے اور وارثان کو مبارکباد اورخوشی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کا شکر اداکیا۔
ڈاکٹر امجد حسین امجد نمائندہ چینل 5 بورے والا

میری اپنے ملک سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے ، شاہد آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میری اپنے ملک سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو میں قوم کو آزادی کی مبارکباد دی۔

بوم بوم آفریدی نے ویڈیو میں پاکستان کا پرچم لہرایا ، اپنے گھر کو کشمیری جھنڈے سمیت جھنڈیوں سے سجایا۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے لیے قابلِ فخر ہے کہ میں امن اور خوشحالی کے پیکر ملک کی نمائندگی کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں احمد ندیم قاسمی کی مشہورِ زمانہ نظم کا شعر بھی لکھاکہ خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو۔