ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی رہی، وزیراعظم

بہاول پور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس سال ملک میں ریکارڈ موٹرسائیکلز اور گاڑیاں فروخت ہوئیں لیکن پھر بھی لوگ کہتے ہیں ملک تباہ ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بہاولپور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں قانون کی نہیں طاقت کی حکمرانی رہی، طاقتور ملک میں بڑا نفع کما رہا تھا، طاقت وروں کی ملک میں شوگر ملز ہیں، شوگر ملز مالکان کاشتکاروں کو اصل قیمت نہیں دیتے تھے، ہمارے دور میں کسانوں کو گنے کی پوری قیمت ملی، ہمارا مقصد کسانوں کی آمدن کو دگنا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ موٹرسائیکل فروخت ہوئیں، پھر بھی لوگ کہتے ہیں ملک تباہ ہوگیا، کیسے تباہ ہوگیا جب موٹرسائیکل کے اور ٹویوٹا کی گاڑیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور کبھی اتنی زیادہ گاڑیاں نہیں بکیں، موٹرسائیکل اس لیے بکے کیونکہ دیہات میں پیسہ فراہم کیا گیا، سب سے زیادہ موٹرسائیکل وہیں بکے، ہم پہلے دو سال ملک کو سنبھالتے رہے ، اب آہستہ آہستہ ملک اوپر جانا شروع ہوگیا ہے، لیکن مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملکی آبادی ساڑھے 22کروڑ ہو چکی ہے، لیکن آبادی کے تناسب سے پیداوار میں اضافہ نہیں ہوا، اس سال ہم نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ اناج درآمد کیا، کپاس جو کبھی ہم برآمد کرتے تھے، اب درآمد کرنی پڑی، جب تک کسانوں کی مدد نہیں کریں گے، تجارتی توازن بگڑا رہے گا۔

صدر اشرف غنی کے الزامات کے باوجود پاکستان کا رویہ مثبت ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشرف غنی کے الزامات جاری ہیں، پھر بھی ہمارا رویہ مثبت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان میں بہتری چاہتے ہیں۔ افغان امن عمل میں ہمارا کردار مثبت رہا ہے۔ آج بھی دوحہ میں امن مذاکرات میں پاکستانی وفد شامل ہے۔ پاکستان کا مثبت کردار اور قیام امن کیلئے کوششیں، کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج دنیا افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں کو سراہ رہی ہے۔ افغانستان کے حالات کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے باہر ایک طبقہ سپائیلر کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ کہہ دینا کہ پاکستان نے ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا رکھی ہے، یہ درست نہیں ہے۔ ہم عالمی اتفاق رائے کا حصہ ہیں، ہمارے مقاصد یکساں ہیں۔ تاہم خطے میں کچھ قوتیں امن کے مخالف کام کر رہی ہیں، جن پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن کیلئے ہماری کوششیں ہمیشہ جاری رہیں گی، ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے۔ افغانستان کا اگر فوجی حل ہوتا تو وہ نکل چکا ہوتا۔ افغانستان میں جتنا امن کا عمل بڑھا، وہ ہماری کوششوں سے بڑھا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے تمام ہمسایوں سے رابطے میں ہیں۔ ہم مل کر ایک مربوط حکمت عملی بنانا چاہتے ہیں۔ خطے میں تمام ممالک کو مل کر قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تشدد میں اضافے پر ہمیں تشویش ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزور بازو افغانستان میں مسلط ہو۔ ہم افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے۔ اچھے ہمسائے کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار تھے اور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے باڈر فینسنگ اس لیے کی کہ ناپسندیدہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکا جا سکے۔ ہم بارڈر کی نقل و حرکت ریگولیٹ کرنا چاہتے ہیں۔ 25 سے 30 ہزار لوگ روزانہ بارڈر کراس کرتے ہیں۔ ہمیں تشویش ہے کہ ایسے عناصر داخل نہ ہوں جو حالات خراب کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بھی ادراک ہے کہ افغانستان ایک لینڈ لاک ملک ہے۔ ہمیں اس کیلئے درمیانہ راستہ اختیار کرنا ہوگا۔ سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں بھارت کا رویہ افسوسناک تھا۔ عالمی برادری اور سلامتی کونسل کو اس کا نوٹس لینا چاہیے تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل کے ممبر نہیں لیکن افغانستان کی صورتحال سے زیادہ متاثر پاکستان ہوا ہے۔ ہم سلامتی کونسل میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنا چاہتے تھے۔ پاکستان نے اس ضمن میں بھاری قیمت ادا کی ہے، اگر خدانخواستہ افغانستان میں حالات مزید خراب ہوتے ہیں تو سب سے پہلے متاثر پاکستان ہوگا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کو ایک ماہ کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت کی عارضی ذمہ داری سونپی گئی، اسے ذمہ دارانہ رویہ اپنانا چاہیے تھا جو بدقسمتی سے ہندوستان نے نہیں کیا۔ بھارت کا رویہ “ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اور” جیسا ہے۔

چاہتے ہیں اسلام کا پرامن، انسانیت کی مدد کا پیغام پوری دنیا میں پھیلے، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غیرمذہبی سیاسی مذہبی تنظیمیں ملک اور عوام کے لیے کام کرتی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کا پرامن اور انسانیت کی مدد کا پیغام پوری دنیا میں پھیلے۔

کراچی میں مذہبی تنظیم دعوت اسلامی کی شجرکاری مہم شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی سے درخت لگانے کی مہم شروع کرنے پر شکرگزار ہوں اور ملک بھر میں آپ کا یہ نیک کام جاری ہے اور جہاں بھی آپ کا اس طرح کا کام چل رہا ہے ہم ساتھ دیں گے۔

مزید پڑھیں: موجودہ حکومت جلد جانے والی ہے، اگلی حکومت پی پی پی کی ہوگی، بلاول

انہوں نے کہا کہ چاہے 2005 کا زلزلہ ہو یا کورونا وائرس کی وبا کے دوران غریب لوگوں کو راشن پہنچانا تھا اور جب بھی لوگوں کو ضرورت پڑی ہے دعوت اسلامی موجود رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ان کاموں پر ہم اور پورا پاکستان آپ کا شکرگزار بھی ہے اور سلام پیش کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ جو غیر سیاسی تنظیمیں ہوتی ہیں وہ ہمارے ملک، معاشرے اور ہمارے عوام کے لیے کام کرتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی نیت آپ کے کام سے نظرآتی ہے، سیاسی مذہبی تنظیمیں زیادہ باتیں کرتی ہیں جبکہ غیر سیاسی مذہبی تنظیمیں زیادہ کام کرتی ہیں اور ہم آپ کے کام کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور درخت لگانے کے اس کام پر جتنا شکریہ ادا کریں وہ کم ہے۔

مذہبی تنظیم کو مخاطب کرکے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جہاں آپ نے تعلیم کے میدان میں کام کیا اور فلاحی کام کرتے ہیں وہاں ہمارا ایڈمنسٹریٹر کراچی اور حکومت سندھ نظر آئے گی اور تعاون کریں گے، جو مسائل ہیں ہم ان کا حل بھی نکالیں گے اور آگے بھی بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلام کا پرامن اور انسانیت کی مدد کرنے کا پیغام پوری دنیا میں پھیلے اور ہم اپنے کاموں سے پوری دنیا کو جواب دیں گے، جو ہمارے ملک یا ہمارے مذہب کے بارے میں ایک غلط رنگ میڈیا اور دنیا کے میڈیا میں پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم اپنی محنت اور کردار سے سب کو غلط ثابت کریں گے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں جیالا وزیراعلیٰ لاکر دکھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں قائد عوام کے دور میں پاکستان پوری مسلم امہ کی قیادت کرسکتا تھا اور امہ کے رہنما لاہور میں پاکستان کی قیادت کے ساتھ بیٹھ پوری امہ کے لیے فیصلے لے سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان اس طرح کا کردار اپنے خطے اور امہ کے لیے ادا کرسکے۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اس کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے ہمیں آپ جیسے لوگ چاہیے، جن کی نیت صاف ہے اور ان کےساتھ مل کر ہم کام کرسکتے ہیں اور پوری دنیا کے سامنے پاکستان کا اصل چہرہ لے کر آسکتے ہیں۔

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں شخصیات کے درمیان خطےکی سکیورٹی صورت حال اور استحکام سے متعلق مشترکا مقاصد کے حصول پر بات چیت ہوئی۔

جان کربی نے بتایا کہ لائیڈ آسٹن نے پاکستان کے آرمی چیف سے خطے میں باہمی مفادات کے حصول کے علاوہ پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع اور پاک فوج کے سربراہ نے پاک امریکا دفاعی تعلقات میں وسعت پر بھی بات چیت کی۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ لائیڈ آسٹن نے جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور  استحکام پر بھی بات کی۔

افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف کو برطرف کردیا

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف کو عہدے سے برطرف کردیا۔

افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جس کے بعد جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کردیا گیا ہے۔

افغانستان کی صورتحال

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور ملک میں کئی صوبوں کے دارالحکومت پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ طالبان کی دارالحکومت کابل کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے۔

صوبے فاراہ، ،بدخشاں ، بغلان ،نمروز ،جوزجان، قندوز، سرائے پل، تخار اورسمنگان پرطالبان کا قبضہ ہے جب کہ ایبک، قندوز، تالقان، شبرغان او ر زَرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے ہیں۔

بھارتی قونصل خانے بند

بھارت نے قندھار کے بعد افغان شہر مزار شریف سے بھی قونصل خانے کے عملے اور شہریوں کو واپسی کی ہدایت کردی جبکہ قونصل خانے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر کا بیان

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ طالبان کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔

صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دوحہ مذاکرات

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ قطر میں ہونے والے کثیر الجہتی مذاکرات کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

دوحہ میں افغان امن عمل کے حوالے سے تین روزہ کثیر الجہتی اجلاس میں مذاکرات کے ذریعے افغانستان کے سیاسی حل پر اتفاق اور پائیدار امن کے لیے سیاسی تصفیے پر زور دیا جائے گا۔

عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کی وزارت خارجہ آمد، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیر خارجہ کا استقبال کیا

عراق کے وزیر خارجہ جناب فواد حسین کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ۔ عراقی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے سبزہ زار میں یادگاری پودا لگایا۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات۔ ان مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی تبادلہ
خیال ہوا۔
اس موقع پر پاکستان اور عراق کے مابین اہم معاہدوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر
دستخط کیے گئے۔ دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔
عراقی وزیر خارجہ یہ دورہ ء پاکستان، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر
کر رہے ہیں

عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ عراق کےپاکستان اوربھارت کےساتھ اچھےتعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تشددکی لہرکاخدشہ ہے ، پاکستان نےافغان امن عمل میں اہم کرداراداکیا ، امیدہےمسئلہ کشمیرجلدحل ہوگا ، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے ، مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت دونوں نےمل کرحل کرناہے۔

عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پرتشویش ہے ، پاکستان اوربھارت کوبات چیت کاسلسلہ شروع کرناچاہیے ، دونوں ملکوں نےعلاقائی روابط کےفروغ پربات کی ، افغانستان کےمسئلےپربھی بات کی گئی ، مذاکرات کےذریعےمسائل حل کرنےپریقین رکھتےہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی 10 ویں پوزیشن برقرار، کوہلی کی تنزلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں کی فہرست میں بدستور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں پہلی تینوں پوزیشنز پر بالترتیب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور آسٹریلیا ہی کے مارنس لبوشین براجمان ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوئے روٹ ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کے ہنری نکولس کے ہمراہ بدستور 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز کی فہرست

بولرز کی فہرست میں بھی پہلی 6 پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی پاکر ساتھی فاسٹ بولر کرس براڈ کی جگہ ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بھارت کے جسپریت بھمرا 10 درجے ترقی پاکر ایک بار پھر ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ہیں اور اس وقت 760 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

سی پیک اکنامک زونز فنڈز اجراء کے باوجود بجلی ، پانی ، گیس کی سہولیات ناپید

ملتان : (سجاد بخاری ) سی پیک کی لیے 22 سپیشل اکنامک زون میں سے اب تک صرف 5 زون ( 1 أ ایم تھری ، 2 – علامہ اقبال زون فیصل آباد ، 3 – شیخوپورہ زون ، 4 – خیر پور زون ، 5 – بوستان زون) میں فیکٹریاں لگنا شروع ہوگئی ہیں مگر تا حال بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایم تھری اور علامہ اقبال فیصل آباد زون کے صنعتکاروں نے ترقیاتی کاموں کی مکمل ادائیگی اپنی جیب سے کر دی پھر بھی مایوسی کا سامنا ۔

22 اکنامک زون سےاب تک صرف 5 زون میں فیکٹریاں لگنا شروع ہوئی ہیں مگر تا حال بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔

شہباز شریف پی ڈی ایم اجلاس کیلئے پارٹی اور قومی سطح پرمتحرک

لاہور (خبر نگار خصوصی )  مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے ۔ شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں سے مشاورت کی جس میں شہباز شریف کو اجلاس کے حوالے سے تجاویز سے آگاہ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سینئرپارٹی رہنماؤں کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے اجلا س کے حوالے سے رابطہ کیا جس میں شہباز شریف نے پارٹی قائد سے پی ڈی ایم کے اجلاس کے لیے مشاورت کی۔

دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف تحریک کو تیز کرنے اور پی ڈی ایم کو متحرک کرنے پر اتفاق کیا ۔پارٹی قائد نے شہباز شریف کو پارٹی کی سطح پر بھی لیگی رہنماؤں کو متحرک کرنے کی ہدایت کر دی ۔ شہباز شریف نے سندھ ن لیگ کے اجلاس میں بھی لیگی رہنمائوں کو متحرک ہونے کی ہدایات دیں ، انھوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی، مہنگائی، معیشت اور لوڈشیڈنگ کے مسائل کو اجاگر کریں۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس سے قبل شہباز شریف ن لیگ کے رہنمائوں کا اجلاس بھی بلائیں گے ۔

مسلمان ہر سال 24 کھرب کی غیر حلال اشیاء استعمال کرنے لگے

لاہور: (حسنین اخلاق ) دنیا بھر میں مسلمانوں کی طرف سے استعمال کی جانے والی 24 فیصد خوراک ، مشروبات حلال نہٰیں۔

گلف کوآپریشن کونسل 6 بلین ڈالر کا صرف گوشت درآمد کرتی ہے۔

بلین ڈالیر کا امریکہ سے 3 آتا، یو اے ای 1.3 ارب ڈالر کا گوشت درآمد کرتا ہے۔

غیر مسلم کمپنیوں کی اجارہ داری مسلمان چھوٹے پیمانے پر فروخت کرتے ہیں۔

ورلڈ کوشر سیکٹر سی کی مارکیٹ صرف ڈیڑھ کروڑ یہودی ہیں۔ عالمی مالیت 25 ارب ڈالر ہے۔