تازہ تر ین

ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی، جہانگیر ترین

لاہور: تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی، تاہم شادی کی تقریب میں تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور شوگر ملز کیس کے نامزد ملزم جہانگیر ترین تقریب میں شریک مہمانوں اور بالخصوص صحافیوں کی نظر میں رہے۔

شادی کی تقریب میں بھی جہانگیر ترین سے سیاسی سوالات ہوتے رہے، ایک صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین کا جہاز کبھی ن لیگ کی طرف جا سکتا ہے؟۔ جس پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جہاز تو کسی بھی طرف جا سکتا ہے۔ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں اور اکٹھے فیملی میں رہ چکے ہیں، ن لیگ سے دوستیاں پرانی ہیں اور ایسے ہی چلیں گی۔

شادی کی تقریب میں شریک سردار ایاز صادق نے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے مذاق میں کہا کہ جہانگیر ترین مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سوال پر  مسکراتے رہے، ان سے وجہ پوچھیں۔ اس کے  بعد ایاز صادق نے ازراہ مذاق خود ہی جواب میں کہا کہ جہانگیر ترین ہوں یا کوئی اور پی ٹی آئی کا رہنما عمران خان کے سوا سب ہی مسکرا رہے ہیں۔

جہانگیر ترین سے ایک اور صحافی نے سوالیہ انداز میں کہا کہ  جہانگیر ترین شادی کی تقریب میں دولہا لگ رہے ہیں۔ جس پر ترین گروپ کے رہنما راجا ریاض نے کہا میں جہانگیر ترین کو دولہا لگنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain