میلبورن: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی اے ٹی پی میلبورن ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ اعصام الحق ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پاکستانی ٹینس اسٹار نے کوارٹر فائنل میں قازقستان کے الیگزینڈرنیڈووایسوف کے ساتھ شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر موجود قازقستان کے اینڈرےگلوبویف اور کروشیا کے ایف شکوگر کو ٹائی بریک پر شکست دے کر برتری ثابت کی۔ اپنی عمدہ پرفارمنس پر خوش پاکستانی ونڈر بوائے اعصام الحق نے سال کے پہلے بین الاقوامی مقابلے میں فائنل تک رسائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔
میلبورن ٹورنامنٹ کے سمی فائنل مرحلے 8 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔ اعصام الحق اور الیگزینڈرنیڈووایسوف کا مقابلہ لیتھونیا کے ریکارڈاس بیرانکس اور یوکرین کے ڈینس مولچانوف کے درمیان کھیلا جائے گا۔