تازہ تر ین

راچی:شیرشاہ پراچہ چوک کےقریب دھماکا،پولیس

کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کےمطابق جمعہ کی دوپہر تقریبا پونے 5 بجے شیرشاہ کے علاقے پراچہ چوک میں دھماکا ہوا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا بینک کے عقب میں ٹوٹی ہوئی دکانوں میں ہوا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

ہفتہ 18 دسمبر کو شیرشاہ پراچہ چوک پر نالے کے اوپر قائم نجی بینک کی عمارت کے اندر دھماکے سے 18افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی شامل تھے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا تھا کہ دھماکا نالے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا، ماضی میں بھی اس علاقے میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا۔

سوئی سدرن گیس کی ٹیموں نے تصدیق کی تھی کہ واقعے کی جگہ پر ادارے کی کوئی گیس پائپ لائن نہیں تھی، مزید برآں علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain