کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے مکان میں موجود مبینہ چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔