تازہ تر ین

پشاورپولیس کی بڑی تعداد میں غیرقانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

تفصیلات کے مطابق پشاورپولیس نے بڑی تعدادمیں غیرقانونی اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے، خفیہ اطلاع پرکارروائی کے دوران غیر قانونی اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم پک اپ ڈاٹسن گاڑی کے ذریعے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کررہاتھا، کارروائی کے دوران 21 عدد کلاشنکوف، 16 پستول اور رائفل برآمد ہوئیں،  کاروائی کےدوران اسلحہ سپیئرپارٹس اور 13 ہزار سے زائدمختلف بورکے کارتوس بھی برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع جاری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain