غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے مشہور سیاحتی مقام پرسیاحوں پرچٹان کاٹکڑا آگرا،واقعے میں 7ہلاک اورنوزخمی ہوگئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکام نے آبشار کے ساتھ پہاڑی حصے کو خستہ حال قرار دیا تھا لیکن سیاحوں کوگھمانے والے گائیڈز نے مبینہ طور پر ہدایات کو نظر انداز کیا اور انہیں اس طرف لے آئے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں سیاحوں کو چیختے ہوئےسنا گیادو کشتیاں ٹوٹ گئیں۔حکام نے بتایا کہ تین افراد اب بھی لاپتہ ہیں غوطہ خور جھیل میں تلاش کررہےہیں یہ خطہ دو ہفتوں سے شدید بارشوں اورسیلاب کی زد میں ہے۔