پنجابی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر اسٹارسلطان راہی کو مداحوں اور پیاروں سے جدا ہوئے 26 برس بیت گئے۔
سلطان راہی نےفنی سفر کا آغاز 50 کی دہائی میں بطور ایکسٹرا کیا۔ ان کو تقریبا 15 سال بطور ہیرو پہلی کامیابی 1972 میں فلم بشیرا کی صورت میں ملی۔
فلم وحشی جٹ اورمولا جٹ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچادیا۔2اگست 1981 کو ان کی تین فلمیں شیر خان، سالا صاحب اور چن وریام ایک ساتھ آئیں اور سپر ہٹ ہوگئیں۔
سلطان راہی نےایک ہزار سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کےجوہر دکھائےاور فلمی کیریئر میں 160 ایوارڈ اپنے نام کئے۔
لالی وڈ فلمی صنعت کا یہ سلطان 9 جنوری 1996 کو قتل کردیا گیا