اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سانحہ مری پر این ڈی ایم اے حکام کو فوری طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سانحہ مری کی تحقیقات اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ این ڈی ایم اے کی اتنی بڑی باڈی ہے، کیا کبھی کوئی میٹنگ ہوئی، اس حوالے سے باقاعدہ مینجمنٹ پلان ہونا چاہیے تھا۔