تازہ تر ین

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔
بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی ٹیم میں شامل ہیں ۔
ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جارحانہ بلے باز جوزبٹلر، ایڈن مرکرم، مچل مارش ، ڈیوڈملر، تبریزشمسی، ہیزل ووڈ، ونندد ہاسارنگا اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے ویمنز ٹی 20 ٹیم آف دی ایئر کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے لئے انگلینڈ کی نیٹ سکائیور کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سمرتی مندھانا، ٹیمی بیومونٹ، ڈینی وائٹ، گیبی لیوس، ایمی جونز، لورا وولوارٹ، میریزین کیپ، سوفی ایکلسٹون، لورین فیری اور شبنم اسماعیل شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain