کراچی: (ویب ڈیسک) قومی خواتین ٹی کی سابق کپتان بسمہ معروف نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں ٹاپ فور پر لے جانا چاہتی ہوں اور میگا ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
کراچی میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے پاکستانی خواتین کرکٹرز کے کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہوگیا، 36 میں سے 33 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی نگرانی مین کیمپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ کیمپ کا دوسرا مرحلہ قومی ٹیم کے اعلان کے بعد 27 جنوری سے لگے گا اور پاکستان ٹیم فروری کے دوسرے ہفتے میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔
اس موقع پر قومی ٹیم کی بیٹر بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ عالمی کپ میں قومی ٹیم جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے انجریز سے نجات حاصل کرلی ہے اور اب فوکس کرکٹ پر ہے۔