سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزيشن پر طنز کرتےہوئے کہا کہ یہ بازو میرے آزمائے ہوئے ہیں، اکیلے آنے کے بجائے ساری اپوزیشن بلاول کے ساتھ مل کر اسلام آباد آجائے ۔
وزیر داخلہ کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات پر جواب کے بجائے سیاسی بیان دینے پر اپوزیشن نے سینیٹ میں احتجاج بھی کیا تاہم چیئرمین سینیٹ نے یہ کہہ کر وزیر داخلہ شیخ رشید کو ریسکیو کرلیا کہ وہ پیر کو سینیٹ میں اس معاملے پر بحث کرائیں گے۔