تازہ تر ین

حکمرانوں کے بچے سرکاری اسکولوں میں نہیں پڑھیں گے، نظام ٹھیک نہیں ہوگا: سراج الحق

لاہور: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم، وزرا اور حکومتی اہلکاروں کے بچے سرکاری اسکولوں میں نہیں پڑھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک حکمرانوں کے بچے سرکاری اسکولوں میں نہیں پڑھیں گے، تعلیم کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک یہاں پہنچا ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجود یکساں نظام تعلیم نافذ نہیں کر سکی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ اس وقت ملک میں 6 کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain