تازہ تر ین

لاہور: صحافی حسنین شاہ کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کرایا گیا: ذرائع

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور میں دو روز قبل ہونے والے صحافی حسنین شاہ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق صحافی حسنین شاہ کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صحافی حسنین شاہ کو اجرتی قاتلوں کے ذریعے قتل کروایا گیا۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عامر کی تلاش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم اسلام آباد بھیج دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ زیر حراست تین ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ صحافی حسنین شاہ کو پیر کے روز پریس کلب کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain