کراچی: (ویب ڈیسک) پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند ترین سطح پر دیکھی گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کے نرخ 1.5 ڈالر اضافے سے 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔