کراچی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 7 کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
زلمی کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کورونا مثبت آنے کی وجہ سے وہاب ریاض، حیدر علی ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
شعیب ملک نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم رنز تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرکے بڑا اسکور دینے کی کوشش کریں گے، افتخار احمد کی موجودگی سے ٹیم مضبوط ہوگئی ہے، امید ہے شاہد آفریدی جلد ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔