تازہ تر ین

پی ایس ایل: بیس منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ خرچ

کراچی: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 7 کی صرف 20 منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔
افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور آئمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ سٹیڈیم کی سکرین پر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ ڈاکیو مینٹری کی صورت میں پیش کی گئی، تقریب کے دوران آتش بازی اور دلکش لائٹنگ بھی کی گئی۔
ادھر پاکستان سپر لیگ 7 میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے کے لیے آنے والے 12 سال سے کم عمر بچوں کو نیشنل سٹیڈیم کے باہر روک دیا گیا۔ کئی والدین اپنے بچوں کے ہمراہ گراؤنڈ کے باہر جمع ہوگئے اور کہا کہ میچ دیکھنے کیلئے بچوں کو کہاں چھوڑ کر آئیں؟۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain