تازہ تر ین

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کمی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)
ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے معمولی کمی کا رجحان جاری ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کمی واقع ہوئی، تاہم سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح ابھی بھی 18.62 فیصد ہے سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی ہے جبکہ گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمارجاری کردیئے، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.62 فیصد رہی ، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت 78 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے ، حالیہ ہفتے لہسن 13 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگاہوا ، دال چنا 1 روپے 92 پیسے فی کلو، دال ماش 2 روپے 57 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain