لاہور: (ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم ہو گیا۔
آسٹریلیا نے 119رنز کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی، 277کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 35.1اوورز میں 157رنز پر آئوٹ ہو گئی، مہران ممتاز نے سب سے زیادہ 29رنز بنائے۔
قبل ازیں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 276 رنز اسکور کیے، ٹیوگ ویلی 71، کورے ملر 64،کیمبل کیلوے 47 اورکپتان کوپر کونولی 33 رنز بناکر نمایاں رہے، قاسم اکرم نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، اویس علی نے 2 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔