تازہ تر ین

کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے114 رنز کا ہدف

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے114 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 113 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔کراچی کی ٹیم کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا۔کراچی کنگز کو تیسرے ہی اوور میں بڑا جھٹکا لگا اور شرجیل خان نو گیندوں پر 10 رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔تیسرے ہی اوور میں جوئے کلارک دو رنز بناکر سہیل تنویر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ابتدائی دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد وقفے وقفے سے وکٹٰیں گرتی رہیں۔ محمد نبی صفر، ٹام لمنبے تین،لیوس گریگری پانچ اور محمد طحہ چھ،بابر اعظم 32،عامریامین 20، محمد الیاس سات اور عماد وسیم 26رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نسیم شاہ نے پانچ جبکہ سہیل تنویر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کراچی کی ٹیم کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔کوشش ہوگی کہ یہ میچ جیتں۔
کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان بابر اعٖظم، شرجیل خان،جوئے کلارک، محمد نبی، لیوس گریگری، عماد وسیم، عامر یامین،ٹام لمنمبے، محمد عمران، محمد طحہ اور محمد الیاس شامل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان محمد سرفراز،ویل سمیڈ، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز ، سہیل تنویر،جیمز فولکنر،عشر قریشی، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain