تازہ تر ین

پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی بحالی کا معاملہ، آئی ایم ایف اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی بحالی کا معاملہ پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا۔
ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے چھٹے جائزہ کی منظوری دے گا۔ چھٹے جائزہ کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔ منظوری کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب پانچ کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 28 جنوری کو پاکستان کی درخواست پر توسیع کی گئی تھی۔ پاکستان نے فنانس ترمیمی بل، اسٹیٹ بینک بل سمیت تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain