تازہ تر ین

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں بارش کی جھڑی جاری ہے، مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا، مری، گلیات میں آسمان سے گرتی برف نے مناظر حسین بنا دیئے۔
لاہور سمیت کئی شہروں میں بادل برسنے سے موسم دلفریب ہوگیا۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد میں بھی ابر رحمت برسا۔ مریدکے، پاکپتن، قصور اور دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ گلیات، ایوبیہ میں آسمان سے گرتی برف نے نظارے حسین بنا دیئے۔
نتھیا گلی، ڈونگا گلی، چھانگلہ گلی میں بھی برفباری ہوئی۔ پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، ہر منظرسفید ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے آج بارشوں اور برفباری کا اسپیل جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain