تازہ تر ین

سیمنٹ کی فروخت 16.58 فیصد کم، 3.95 ملین ٹن ریکارڈ

کراچی: (ویب ڈیسک) رواں سال جنوری میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 16.58 فیصد کی کمی سے 3.95 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال جنوری میں 4.73 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنوری 2022 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.4 ملین ٹن رہی جبکہ جنوری 2021 میں فروخت 4.04 ملین ٹن رہی تھی، سیمنٹ کی فروخت سال بہ سال 15.87 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے ، اس کے ساتھ ہی سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں بھی 20.71 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ۔
جنوری 2022 میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5لاکھ 51 ہزارٹن رہی جبکہ جنوری 2021 میں 6لاکھ 94 ہزار 934 ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی تھی۔ رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت بشمول مقامی اور ایکسپورٹ(31.4) ملین ٹن رہی جو 5.89 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے جب کہ مجموعی مقامی فروخت 0.69 فیصد کمی سے 27.465 ملین ٹن رہی ۔ سات ماہ میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 31.04 فیصد کی نمایاں کمی سے 3.94 ملین ٹن رہی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain