تازہ تر ین

سرمائی اولمپکس میں شرکت میرے لیے اچھی چھٹیاں ثابت ہوں گی: وزیراعظم عمران خان

بیجنگ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس میں شرکت میرے لیے اچھی چھٹیاں ثابت ہوں گی، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے۔
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں زندگی کے 20 سال گزارے، وزیراعظم بننے کے بعد بھی کھیلوں میں دلچسپی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے نیا سال چین اور پوری دنیا میں امن اور ترقی لائے گا، مجھے کوئی کھیل دیکھنے کا موقع مشکل سے ہی ملتا ہے، ٹی وی پر دیکھنا بھی مشکل ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ چین کے عوام کو نئے قمری سال کی مبارک باد دیتا ہوں، چین کا نیا قمری سال ٹائیگر کا ہے اور ٹائیگر میرا پسندیدہ جانور ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ نیا سال چین اور دنیا بھر کیلئے امن اور خوشحالی لائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain