تازہ تر ین

پی ایس ایل7: ملتان سلطانز کا پشاور زلمی کو 223 رنز کا ہدف

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 223 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم ملتان سلطان کے قائد محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، دونوں بیٹرز نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جسے 9 ویں اوورز میں شعیب ملک نے توڑا۔ اس دوران کپتان محمد رضوان نے زبردست بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
صہیب مقصود کی اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا، بیٹر 17 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی زبردست باری کھیلی اور سلمان ارشاد کا نشانہ بن گئے۔
آخر میں آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 21 سکور بنائے، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 222 رنز بنائےہیں سلمان ارشاد، شعیب ملک اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain