تازہ تر ین

27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے: بلاول بھٹو

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے، حکومت ملی تو سب سے پہلے پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

نصیر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پورے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کرے گی، آبپاشی کے نظام میں پیپلزپارٹی کےعلاوہ کوئی حکومت بہتری نہیں لا سکی۔ موجودہ حکومت بلوچستان کے حق پر ڈاکہ مارنا چاہتی ہے، عمران خان نے عوام کے ووٹ کے حق پر بھی ڈاکہ مارا، کسی سے بھیک نہیں مانگتے اپنے حق کامطالبہ کرتے ہیں، نہ ملا تو حق چھیننا بھی جانتے ہیں۔  کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کو حقوق سے محروم رکھے، ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے سلیکٹڈ حکومت آئی غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا، کپتان عوام سے روٹی کپڑا اور مکان چھین رہا ہے۔ 1973کا آئین ریاست اور عوام کے درمیان معاہدہ ہے، آئین کے مطابق ہر شہری اور صوبے کا اپنا اپنا حق ہے۔ شہید بی بی نے جمہوریت بہترین انتقام کا نعرہ لگایا، کٹھ پتلی کو پیغام پہنچا چکے، پیپلزپارٹی میدان میں اترچکی ہے، 27 فروری کو کراچی سے اسلام آباد کا رخ کریں گے۔امید ہے بلوچستان کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں گے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain