تازہ تر ین

مراکش میں چار روز سے ایک کنویں میں پھنسے بچے کی موت نے سب کو افسردہ کر دیا

مراکش : مراکش میں ایک کنویں میں گذشتہ چار روز سے پھنسا ہوا ایک پانچ سالہ بچہ امدادی حکام کی بہترین کوششوں کے باوجود جانبر نہیں ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ بچے ریان کے کنویں سے نکالے جانے کے بعد جلد ہی اس کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی۔ ریان نامی اس بچے کو کنویں سے نکالنے کی کوششوں پر ملک بھر کی توجہ مرکوز تھی، اور سینکڑوں لوگ اس کنویں پر پہنچے اور ہزاروں لوگ انٹرنیٹ پر اس حوالے لمحہ بہ لمحہ خبریں بھی پڑھ رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریان کنویں کے ایک تنگ سے سراغ سے 32 میٹر (104 فٹ) نیچے جا گرا تھا اور اس کو نکالنے کی کوششوں میں لینڈ سلائیڈنگ بطور رکاوٹ حائل رہی تھی۔ جب یہ حادثہ پیش آیا تو اس وقت ریان کے والد اس کنویں کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے پر سے ایک لمحے کے لیے نظر ہٹائی اور اسی لمحے وہ کنویں میں جا گرا۔

ملک کے شمال میں واقعہ تاموروت کے چھوٹے سے قصبے میں مراکش کی سول پروٹیکشن ڈائریکٹوریٹ کی سربراہی میں امدادی کارروائیوں منگل کے روز شروع ہوئی تھیں۔ جمعرات کو کنویں میں اتارے گئے ایک کیمرے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا تھا کہ بچہ زندہ تھا اور ہوش میں تھا مگر اس کے بعد سے اس بچے کی حالت کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی گئی۔ ریسکیو حکام نے بچے کو خوراک، پانی اور اکسیجن پہنچانے کی کوشش کی تھی مگر یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اسے استعمال کر سکا تھا کہ نہیں۔

تاہم بالآخر ریسکیو حکام بچے کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ اس آپریشن کو دیکھنے کے لیے سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے تھے اور وہ وہاں پر دعائیں پڑھ رہے تھے۔ کچھ لوگوں نے تو اسی مقام پر راتیں بھی گزاریں۔ اس وقت بچے کی حالت کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت تھا۔ البتہ اس بات کی خوشی تھی کہ ریان کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔ تاہم یہ خوشی شدید افسوس میں بدل گئی جب چند منٹ بعد ہی یہ بیان سامنے آیا کہ ریان چل بسا تھا۔

شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے کے بعد جس میں ریان اورام نامی بچے کی موت واقع ہوئی، بادشاہ محمد ہشتم نے کنویں میں گر جانے والے بچے کے والدین کو فون کیا تھا۔‘ بیان میں زید کہا گیا کہ بادشاہ نے بچے کے والدین سے اظہارِ افسوس کیا۔ ریان کی اس افسوس ناک موت پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات بھیجے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain