تازہ تر ین

عمر امین گنڈا پور کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے: فواد چودھری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈاپور کے بھائی اور ڈیرہ اسماعیل خان سے سٹی میئر کے امیدوار عمر امین گنڈاپور نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دیئے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمر امین گنڈاپور کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریںگے، واضح طور پر مولانا فضل الرحمن کو شکست کا سامنا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید لکھا کہ ایسے میں تحریک انصاف کے امیدوار کو نااہل قرار دے دیا گیا اور وہ بھی اس گراؤنڈ پر کہ ان کا بھائی انتخابی مہم کیوں چلا رہا ہے،ایسے فیصلے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بناتے ہیں
اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کے بھائی اور بلدیاتی امیدوار عمر امین گنڈاپور کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain