لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نئے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم پاکستان سے مُنسلک ہونے پر بہت خوش ہیں۔
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ بڑی ذمہ داری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، حسن علی اور محمد عباس اچھے بولرز ہیں، ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے میں پُرجوش ہوں۔
گزشتہ روز پی سی بی نے شان ٹیٹ کو ایک سال کے لیے قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کیا تھا۔
