تازہ تر ین

بابراعظم میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، اعزاز چیمہ

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اعزاز چیمہ نے کہا ہے کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہے، امید ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم کم بیک کرے گی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اعزاز چیمہ کا کہنا تھا کہ آج فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے جاؤں گا، میرا پسندیدہ کھلاڑی بابر اعظم ہے، امید ہے کراچی کنگز کی ٹیم کم بیک کرے گا، اوس کے باعث گیند کی حفاظت کرنا اہم ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد رضوان مسلسل جیسے پرفارم کررہے ہیں اس سے بے حد خوشی ہوتی ہے، لاہور قلندرز پی ایس ایل کے تمام پچھلے سیزن سے اب زیادہ متوازن سکواڈ ہے جبکہ ملتان سلطانز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹورنامنٹ جیتنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain