تازہ تر ین

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک کامیاب لانگ مارچ ثابت ہو گا، آصف زرداری

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک کامیاب لانگ مارچ ثابت ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، رخسانہ بنگش اور دیگر رہنما موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے آصف زرداری کو لانگ مارچ سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں اہم ملاقاتوں اور لانگ مارچ سے متعلق دیگر امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
آصف زرداری نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت معاشی اور سفارتی سطح پر مکمل ناکام ہو چکی ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain