لاہور: (ویب ڈیسک) سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے حکومت سے دالوں، بچوں کے دودھ، ادویات اور ضروری اشیاء پرعائد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
حکومتی اتحادی چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس لگاتے وقت غریب آدمی کے استعمال میں آنے والی چیزوں کے بارے میں بھی سوچے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو غریبوں کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں، تنخواہ دار طبقہ خود اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتا، ایسے طبقے کا خیال حکومت کو رکھنا ہوگا۔