تازہ تر ین

پاکستان اور کوریا میں گہرے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مونس الٰہی

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آبی سائل مونس الٰہی سے جمہوریہ کوریا کے سفیر سوہ سنگ پیونے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورین سفیر نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں پاکستان انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور کوریا کے مابین سیاسی، معاشی، سائنسی، دفاعی اور عوامی تعاون کے کئی پہلو ہیں، پاکستانی عوام کوریا کو بہت زیادہ عزت دیتے ہیں اور وہاں پر باعزت روزگار کما رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوریا کی تیزی سے معاشی ترقی ہمارے لیے باعث تقلید ہے، گزشتہ سالوں میں کورین کمپنیوں نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنے شیئرز میں اضافہ کیا ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان کوریا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہشمند ہے، کوریا واٹرسیکٹر میں پاکستان کی مزید معاونت کرے تاکہ ہم ان کے وسیع تجربے سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
کورین سفیر سوہ سنگ پیو نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے تعلقات ہمیشہ سے مثبت رہے ہیں، کورین ہائیڈرو پاور کمپنیاں پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain