تازہ تر ین

اسلام آباد: شہریوں کو لوٹنے والے بڑے گینگ کیخلاف کارروائی، 6 ڈاکو گرفتار

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والے بڑے گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 6 ڈاکو گرفتار کر لئے۔
اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں کرنے والے چیمبر گینگ کے خلاف منظم آپریشن کیا جس میں گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے والے متحرک 6 رکنی چیمبر گینگ گرفتار کر لیا۔ تین موٹر سائیکلیں اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد قاسم عرف چیمبر گینگ لیڈر، شان علی عرف کالی داس، عبد الوحید عرف وحیدی کالا ، مدثر علی عرف علی ،محمد عمیر اور علی احمد شامل ہیں۔ ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر شہریوں کو لوٹنے کی واداتیں کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ شالیمار اور گولڑہ میں رابزنی اور ڈکیتیوں کے متعدد مقدمات درج ہیں، حالیہ وارداتوں میں چھینے گئے 20موبائل فون بھی برآمد ہو گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain