تازہ تر ین

پی ایس ایل 7: اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 192 رنزکا ہدف

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل کے اہم میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر اسلام آباد یونائیٹڈ فہیم اشرف کی تیز رفتار بیٹنگ کے باعث کراچی کنگز کو 192 ہدف دینے میں کامیاب ہوگئی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا 21 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں اب تک فتح سے محروم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ کپتان شاداب خان 34 رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جب کہ میر حمزہ،عمید آصف، تھامپسن اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹیں لیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر رحمان اللہ نے پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کو دو خوبصورت چھکے مارے تاہم اگلی بال پر عماد وسیم نے انھیں کپتان بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کردیا۔ اسی طرح چوتھے اوور میں میر حمزہ نے محمد اخلاق کو 26 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔
ایلکس ہیلز کراچی کنگز کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے جن کا کیچ کپتان بابر اعظم نے نویں اوور کی پہلی گیند پر لیا۔ یہ وکٹ عمید آصف کے حصے میں آئی۔
اسی طرح سب سے کامیاب بیٹسمین اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو 87 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم نے کلین بولڈ کردیا۔ شاداب خان نے 34 زنز بنائے۔
پانچویں وکٹ تھامپسن نے لیام ڈاوسن کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔ عماد وسیم نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ اعظم خان 22 رنز کی دھواں دھار بیٹنگ کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔
اعظم خان کے آؤٹ ہوجانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نئی امید بننے والےآصف علی صرف گیارہ گیندوں پر 28 رنز بناکر 17 ویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
کراچی کنگز اسکور ٹیبل پر سب سے آخر میں ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کا آغاز اتنا اچھا نہیں کیا تھا تاہم اب وہ سنبھلتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور 6 پوئنٹس حاصل کرچکے ہیں۔
کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے وسیم جونئیر کی جگہ وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain