تازہ تر ین

اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو عدالت میں پیش کیا جاتا: مریم نواز

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نائب صدر نون لیگ مریم نواز نے کہا ہے کہ جج نے نیب سے بار بار ثبوت مانگے، اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہوتا تو عدالت میں پیش کیا جاتا، آج نیب نے تیسرا پراسیکیوٹر تبدیل کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے 4 ہفتے کی مہلت مانگی، اگر ثبوت ہوتے تو پیش کئے جاتے۔ جب آپ کے پاس ثبوت نہیں ہوں گے تو مہلت ہی مانگیں گے۔ اس کیس کو اتنا مت لٹکائیں، انصاف ہونے دیں۔ ہر پیشی پر آتی ہوں، نیب کو اتنی ڈھیل نہیں دی جانی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ محسن بیگ جب تک آپ کے ساتھ تھے تو بہت اچھے تھے۔ محسن بیگ نےکہا تھا انہوں نے سیاسی معاملات کیلئے آپ کو ایک ارب کا فنڈ اکٹھا کر کے دیا، ہم پر بے جا تنقید ہوئی ہم نے تو کسی کو ایف آئی اے کے ذریعے نہیں اٹھوایا۔ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں تو خود بھی حوصلہ رکھیں، ورنہ سیاست چھوڑ دیں۔ ۔مجھے عمران خان کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ شرم کا مقام ہے، عوام کو سرکاری پٹرول کی سہولت میسر نہیں، دنیا کا پہلا وزیراعظم ہےجو بنی گالہ سے وزیراعظم آفس ہیلی کاپٹر پر آتا ہے۔ عمران خان نے سرکاری خرچ پر انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عمران خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔ ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا، آپ کو لندن نہیں بھاگنے دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain