تازہ تر ین

مریم نواز کی خاتون کارکن کو نامناسب طریقے سے دور ہٹانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد مریم نواز نے ساتھ چلنے والی خاتون کارکن کو نامناسب طریقے سے خود سے دور کرادیا۔
مریم نواز کو آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی پر طلب کیا گیا تھا۔ سماعت کے بعد وہ اپنے سیکیورٹی اسٹاف کے ہمراہ واپسی کے لیے رواں دواں تھیں کہ ان کے گرد بنے سیکیورٹی کے حلقے میں ایک خاتون کارکن بھی داخل ہوگئی اور ہلکے سے ان سے ٹکرا گئیں۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے فوری طور پر سیکیورٹی اسٹاف کو خاتون کو اپنے قریب سے دور کرنے کا حکم دیا تاہم جو انداز انہوں نے اپنایا وہ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا اور اس پر تنقید شروع ہوگئی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain