تازہ تر ین

روس کےیوکرین میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا متعصبانہ ہے، چین

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا درست نہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ چین یوکرین کی صورتحال کا بغورجائزہ لے رہا ہے۔ فریقین تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورتحال کوقابوسے باہر ہونے سے بچائیں۔
ترجمان نے روس کی یوکرین میں کارروائی کوحملہ کہنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین میں فوجی آپریشن کوحملہ کہنا متعصبانہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے مسئلے کا پیچیدہ تاریخی پس مںظر ہے۔ روس کی فوجی کارروائی مختلف وجوہات کا نتیجہ ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے میڈیا کے یوکرین اورروس سے رابطوں سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain